- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا دیا

میچ شارجہ میں کھیلا گیا، فوٹو : پی سی بی
شارجہ: پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 281 رنز کے ٹارگٹ کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے کینگروز نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا، کپتان ایرون فنچ اور شان مارش کے درمیان دوسری وکٹ پر 172 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو میچ وننگ ثابت ہوئی۔
ایرون فنچ نے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 116 رنز بنائے جب کہ شان مارش 91 اور ہینڈکومب 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، عثمان خواجہ نے 24 رنز کی باری کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ان کے علاوہ کوئی بولر بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔
اس سے قبل ٹاس قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 281 رنز بنائے، ٹیم میں واپس آنے والے حارث سہیل نے 112 گیندوں پر سنچری اسکور کی جو ان کے کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام 35 رنز کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بنانے کے بعد ناتھن لیون کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے جب کہ شان مسعود بھی 40 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
حارث سہیل اور عمر اکمل نے 98 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اس دوران حارث سہیل نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم عمر اکمل ایک رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 49 رنز پر آؤٹ ہوگئے، کپتان شعیب ملک صرف 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، فہیم اشرف نے 4 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے جب کہ عماد وسیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 13 گیندوں پر 23 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
آسٹریلیا کی جانب سے کوٹرنائل اور میکسویل نے 2،2 اور نیتھن لائن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ سے قبل سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی اور تمام کھلاڑیوں کالی پٹیاں باندھ کر میچ میں شریک ہوئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے باز شان مسعود اور فاسٹ بولر محمد عباس نے ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔