سلمان کو فلم میں کام کرنے کےعوض ایک ارب کی آفر

خبروں کے مطابق اگر ڈیل ہو جاتی ہے تو یہ بالی ووڈ کی اب تک کی سب سے مہنگی ڈیل ہو گی۔


Net News August 25, 2012
بالی وڈ اسٹارسلمان خان۔ فوٹو: فائل

BAGHDAD: بالی وڈ اسٹارسلمان خان کو ایک فلم میں کام کرنے کے لیے ایک ارب روپے کی آفر ہوئی ہے۔ یہ وہی رقم ہے جو ان کی حالیہ فلم ''ایک تھا ٹائیگر'' نے صرف پانچ دنوں میں کما کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ آسان الفاظ میں کہیں تو سلمان خان کا ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ پوری فلم کی مجموعی آمدنی کے برابر ہونے جا رہا ہے۔

بھارت کی معروف ترین فلم میوزک کمپنی ''ٹپس'' کے سربراہ فلمساز رمیش تورانی نے سلمان کو اپنے ہائوس پروڈکشن کی اگلی فلم کے لیے 100 کروڑ یعنی ایک ارب روپے کی آفر کی ہے۔ اتنی بڑی آفر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ'' ایک تھا ٹائیگر'' کی کامیابی کے بعد سلو میاں کو سائن کرنے والے پروڈیوسرز کی لائنیں لگی ہوئی ہیں جب کہ رمیش تورانی کسی بھی قیمت پر سلمان کو سائن کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

خبروں کے مطابق اگر ڈیل ہو جاتی ہے تو یہ بالی ووڈ کی اب تک کی سب سے مہنگی ڈیل ہو گی۔

مقبول خبریں