چڑیا گھراورسفاری پارک میں شہریوں کی ریکارڈ آمد

ایک ہفتے میں ساڑھے4لاکھ افراد آئے، چڑیا گھر میں سفید شیر اور بنگال ٹائیگر توجہ کا مرکز رہے.


Staff Reporter August 26, 2012
ایک ہفتے میں ساڑھے4لاکھ افراد آئے، چڑیا گھر میں سفید شیر اور بنگال ٹائیگر توجہ کا مرکز رہے۔ فوٹو: ایکسپریس

چڑیا گھر اور سفاری پارک میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریباً ساڑھے چارلاکھ افراد تفریح کی غرض سے آئے، یہ اس مدت کے دوران ان مقامات پر آنیوالے افرادکی تعداد کا نیا ریکارڈ ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چڑیا گھر اور سفاری پارک میں نئے لائے گئے جانوروں اور پرندوں میں خصوصی دلچسپی لینے کے ساتھ ساتھ حال ہی میں فراہم کی جانے والی جدید سہولیات سے بھی محظوظ ہوئی، کراچی چڑیا گھر میں آنیوالے شہریوں نے جنوبی افریقہ سے درآمد کی گئی سفید شیر کی جوڑی میں بھرپور دلچسپی لی۔