ڈاکٹرزپرتشدد اوراغواء کے واقعات اسپتالوں میں ہڑتال اورمظاہروں کا اعلان

گورنراور وزیراعلیٰ ڈاکٹروں و پیرامیڈیکل عملے کو تحفظ فراہم کریں، مقررین کامظاہرے سے خطاب،پروفیسرمسعود حمیدکی شرکت


Staff Reporter August 26, 2012
سول اسپتال کے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملے پر تشددکیخلاف ہڑتال کے باعث اسپتال کی او پی ڈی بندہے جبکہ مریض پریشان بیٹھے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ نے اعلان کیا ہے کہ پیر سے تمام اسپتالوں میں احتجاج شروع کردیاجائیگا ، اوپی ڈی کا بائیکاٹ بھی کیاجائیگا صرف ایمرجنسی میں آنے والے مریضوںکوطبی سہولتیں فراہم کی جائیںگی،مظاہرے کیے جائینگے ۔

ڈاکٹروںکو مارا جارہاہے اغواکیاجارہا ہے لیکن حکومت وانتظامیہ خاموشی تماشائی بنی ہوئی ہے، ڈاکٹر عمیرالسلام اور محمد اکرم کے ملزمان کی گرفتاری اور ڈاکٹروںکومکمل تحفظ کی فراہمی تک اب احتجاجی مہم شروع کردی گئی ہے، جو ڈاکٹراغوااورتاوان دیکر کر رہا ہوگا وہ رقم حکومت ادا کرے ، یہ بات پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کی صدرڈاکٹر ثمرینہ ہاشمی نے ہفتہ کوکراچی پریس کلب میں ڈاکٹروں پرکیے جانے والے تشددکے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔