بولرز کی پٹائی پر آرتھر دلبرداشتہ ہو گئے کہنی کرسی پر دے ماری

میچ کے دوران بھی بولرز کے پلان کے مطابق گیندیں نہ کرنے پر ہیڈ کوچ اپنی مایوسی نہ چھپا سکے۔


Sports Reporter March 28, 2019
میچ کے دوران بھی بولرز کے پلان کے مطابق گیندیں نہ کرنے پر ہیڈ کوچ اپنی مایوسی نہ چھپا سکے۔ فوٹو: فائل

بولرز کی پٹائی پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر دلبرداشتہ ہو گئے اور کہنی کرسی پر دے ماری۔

محمد حسنین اور دیگر بولرز کی پٹائی پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر دلبرداشتہ نظر آئے اور مسلسل باؤنڈریز لگنے پر ایک مرتبہ تو انھوں نے اپنی کہنی بھی غصے میں کرسی پر دے ماری۔

میچ کے دوران بھی بولرز کے پلان کے مطابق گیندیں نہ کرنے پر ہیڈ کوچ اپنی مایوسی نہ چھپا سکے، کیمرہ مین بار بار ان کے تاثرات دکھاتا رہا۔