
چنئی سپر کنگز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں سلو اوور ریٹ پر راجستھان رائلز کے کپتان اجنکیا راہنے پر 12 لاکھ روپے جرمانہ ہوگیا۔ یہ آئی پی ایل کے رواں ایڈیشن میں راجستھان رائلز کی جانب سے سلو اوور ریٹ کا پہلا واقعہ ہے تاہم ممبئی انڈینز کے کپتان رہوت شرما اسی جرم میں پہلے ہی 12 لاکھ روپے سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

















