40 سے زائد کنزیومر پروڈکٹس کے کنٹینرز کی کلیئرنس روک دی گئی

احتشام مفتی  بدھ 3 اپريل 2019
کسٹمز حکام نے کراچی اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں پر درآمدہ اشیائے خورونوش کے10ہزار کنٹینرز روکے ہوئے ہیں، ایف ایم سی جی۔ فوٹو: فائل

کسٹمز حکام نے کراچی اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں پر درآمدہ اشیائے خورونوش کے10ہزار کنٹینرز روکے ہوئے ہیں، ایف ایم سی جی۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کسٹمز نے 40 سے زائد کنزیومر پروڈکٹس پر مشتمل کنٹینرز کلیئرنس روک دی ہیں۔

پاکستان کسٹمز نے ایس آراو237 مجریہ 2019 کی شرائط پوری نہ کرنے پر 40 سے زائد کنزیومر پروڈکٹس پر مشتمل کنٹینرز کلیئرنس روک دی ہیں جبکہ ایف ایم سی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن کا دعوی ہے کہ کسٹمز حکام نے کراچی اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں پر درآمدہ اشیائے خورونوش کے10ہزار کنٹینرز روکے ہوئے ہیں۔

چیف کلکٹرکسٹمز ثریااحمد بٹ نے ممبرکسٹمز آپریشنز ایف بی آر کو بھیجے گئے خط میں بتایا ہے کہ وزارت تجارت کے جاری کردہ ایس آراو237 کی شرائط پوری نہ کرنے والے کنٹینرز کوروک دیاگیاہے۔

خط میں بتایاگیا ہے کہ متعلقہ درآمدکنندگان 19فروری2019 سے قبل پہنچنے والیکنٹینرز کو کلئیرکرنے اور نئے احکامات پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت کا مطالبہ کررہے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔