شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 4 اپريل 2019
شہباز شریف چند روز میں لندن کے لیے روانہ ہوں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

شہباز شریف چند روز میں لندن کے لیے روانہ ہوں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، محکمہ داخلہ کی جاب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شہباز شریف کا آئندہ 3 روز میں برطانیہ روانگی کا امکان

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف چند روز میں لندن کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنی پوتی کی تیمارداری کریں گے، اس کے علاوہ ف برطانیہ میں قیام کے دوران شہباز شریف صحت کے مسائل کے حوالے سے اپنے معالجین سے رابطہ بھی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔