گیس کمپنی کے ملازم کا یوم آزادی پر اقدم خودسوزی

پولیس اہلکاروں نے بچالیا، 20برس کام کرنے کے باوجود مستقل نہیں کیا جارہا، پیر بخش


Numainda Express August 15, 2013
خودسوزی کی کوشش کرنیوالے سوئی سدرن گیس کمپنی کے عارضی ملازم پیر بخش بگھیو سے پولیس اہلکارتیل کی بوتل چھین رہے ہیں فوٹو: شاہد علی/ ایکسپریس

جشن آزادی کے موقع پر حیدرآباد میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے کانٹریکٹ ملازم پیر بخش بگھیو نے مستقل نہ کیے جانے کے خلاف احتجاجاً خود سوزی کی کوشش کی، تاہم اسے وہاں موجود پولیس اہلکاروں اور دیگر لوگوں نے بچالیا۔

اس موقع پر اس نے بتایا کہ وہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں گزشتہ 20 برسوں سے عارضی ملازم کی حثیت سے کام کررہا ہے لیکن اس کے باوجود اسے ملازمت پر مستقل نہیں کیا جارہا ہے جب کہ انتظامیہ نے اس کے ساتھ کام کرنے والے تمام عارضی ملازمین کو مستقل کردیا ہے۔



اس نے بتایا کہ کہ وہ اور اس کے بچے مستقل نہ کرنے پر سوئی گیس انتظامیہ کے خلاف گزشتہ 2 ماہ سے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کر رہا ہے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے اوراسی وجہ سے اس نے سوئی گیس انتظامیہ سے مایوس ہوکر جشن آزادی کے روز احتجاجاً پریس کلب کے سامنے خود پر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی۔