پاک بحریہ کی اورماڑہ کے سمندر میں کارروائی 25 ارب کی 1000 کلوگرام حشیش ضبط

پکڑی جانے والی حشیش کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔


Staff Reporter April 05, 2019
پکڑی جانے والی حشیش کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب آپریشن کر کے 2.5 ارب روپے مالیت کی 1000 کلو گرام حشیش پکڑ لی۔

پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب گورحد کے مقام پر اینٹی نار کوٹکس فورس (ANF) کے تعاون سے انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن کر کے 2.5 ارب روپے مالیت کی 1000 کلو گرام حشیش پکڑ لی جو سمندری راستے سے اسمگل کی جارہی تھی۔ پکڑی جانے والی حشیش کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا کامیاب انعقادپاکستان کے سمندری علاقے میں کسی بھی غیر قانونی سرگر می کے خلاف پاک بحریہ کے سر گرم رہنے کے عزم کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمے داریاں پوراکرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔