16ویں ’’مائی کراچی‘‘ نمائش کا افتتاح آج ہوگا

نمائش 3 روز تک جاری رہنے کے بعد 7اپریل 2019 کو ختم ہوگی۔


Staff Reporter April 05, 2019
نمائش 3 روز تک جاری رہنے کے بعد 7اپریل 2019 کو ختم ہوگی۔ فوٹو: فائل

16ویں ''مائی کراچی'' نمائش کا افتتاح آج ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت16ویں ''مائی کراچی'' نمائش کا افتتاح آج ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا جس میں ملکی وغیر ملکی نمائش کنندگان تقریباً 10لاکھ سے زائدافراد کے سامنے اپنی خدمات اور مصنوعات کی تشہیر کریں گے۔ نمائش 3 روز تک جاری رہنے کے بعد 7اپریل 2019 کو ختم ہوگی۔

یہ نمائش بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو کنزیومر میٹنگز کے حوالے سے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگی اور ساتھ ہی کراچی کے عوام کو تفریحی سہولتیں بھی میسرآئیں گی۔

کراچی چیمبر کے صدرجنید اسماعیل ماکڈا نے کہاکہ 2004میں بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے بحثیت صدر کے سی سی آئی میڈیا بالالخصوص مغربی میڈیاکی جانب سے کراچی کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کومد نظر رکھتے ہوئے کراچی کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے'' مائی کراچی'' نمائش کا آغاز کیا ۔