مصری فٹبالر محمد صلاح نے گولز کی برق رفتار ففٹی بنا لی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 7 اپريل 2019
صلاح نے لوئس سواریز کے مقابلے میں 17 اور روبی فولر کے مقابلے میں 19 میچز قبل یہ اعزاز پایا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

صلاح نے لوئس سواریز کے مقابلے میں 17 اور روبی فولر کے مقابلے میں 19 میچز قبل یہ اعزاز پایا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لندن: مصری اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے گولز کی برق رفتار ففٹی کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مصری اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے لیورپول کی جانب سے انگلش پریمیئر لیگ میں گولز کی برق رفتار ففٹی کا اعزاز حاصل کرلیا، انھوں نے ساؤتھمپٹن کے خلاف لیورپول کی جانب سے اپنے 69 ویں میچ میں 50واں گول کیا۔

اس سے قبل لیور پول کی جانب سے تیز رفتاری سے 50 گولز کرنے کا ریکارڈ فرنانڈوٹورس کے پاس تھا جو انھوں نے 72 میچز میں بنائے تھے،صلاح نے لوئس سواریز کے مقابلے میں 17 اور روبی فولر کے مقابلے میں 19 میچز قبل یہ اعزاز پایا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔