کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی مزید74پوائنٹس کا اضافہ

کاروبار میں تیزی کے سبب مارکیٹ سرمایے میں 24 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا.


Business Reporter August 15, 2013
مارکیٹ میں 367 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 140 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100انڈیکس 74.69پوائنٹس اضافے کے بعد23687.89 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار میں تیزی کے سبب مارکیٹ سرمایے میں 24 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ سرمایہ کاروں کے مطابق جمعرات کو دوران ٹریڈنگ بینکنگ، سیمنٹ، فرٹیلائزر، ایوی ایشن اور انڈسٹریز سیکٹرز سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور چھوٹے اور بڑے سرمایہ کاروں نے مذکورہ سیکٹرز میں حصص کی خرید و فروخت میں نمایاں دلچپسبی کا اظہار کیا، منگل کے مقابلے میں کاروباری حجم 39.49 فیصد گھٹ گیا، مجموعی طور پر 18 کروڑ 9 لاکھ 31 ہزار 160 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ منگل کو29 کروڑ 90 لاکھ 59ہزار 250 حصص کا لین دین ہوا تھا۔



مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ24 ارب 15کروڑ 38 لاکھ 29 ہزار 785 روپے بڑھ کر 58 کھرب 34 ارب 45 کروڑ 10 لاکھ 58 ہزار 767 روپے ہو گیا، مارکیٹ میں 367 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 140 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی اور 208 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی ہوئی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا، سب سے زیادہ تیزی سیمنز پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 56.02 روپے کے اضافے سے 1176.60 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی سودے بھی 34 روپے کی تیزی سے 714 روپے پر بند ہوئے، سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور باٹا پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی، یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 190 روپے کی مندی سے 5100 روپے اور باٹا پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 69.80 روپے کی کمی سے 1680.20 روپے رہ گئی، سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 82 لاکھ 25 ہزار شیئرز رہا۔