اسمتھ جرم میں ساتھ سزا پانے والے بینکرافٹ کی حمایت کو کمربستہ

اے ایف پی  پير 8 اپريل 2019
اسمتھ جرم میں ساتھ سزا پانے والے بینکرافٹ کی حمایت کو کمربستہ

اسمتھ جرم میں ساتھ سزا پانے والے بینکرافٹ کی حمایت کو کمربستہ

سڈنی:  بال ٹیمپرنگ میں سزایافتہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اپنے ساتھ پکڑے جانے والے کیمرون بینکرافٹ کی حمایت میں سامنے آگئے۔

جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچ کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر 9 ماہ کی پابندی بھگتنے والے بینکرافٹ کو انگلش کائونٹی ڈرہم نے اپنا کپتان مقرر کیا ہے جس پر کافی تنقید کی جارہی ہے تاہم اسمتھ کہتے ہیں کہ بینکرافٹ قیادت کیلیے ایک بہترین انتخاب ہیں، وہ کافی ذہین اور پابندی کے عرصے کے دوران انھوں نے مضبوط اعصاب کا ثبوت دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔