22 وفاقی اداروں کی 770 ایکڑ قیمتی اراضی فروخت کرنیکا پلان تیار

شہباز رانا  بدھ 10 اپريل 2019
نجکاری بورڈ نے اراضی کا تخمینہ لگانے کے لیے تشخیص کارکی منظوری دے دی۔ فوٹو:فائل

نجکاری بورڈ نے اراضی کا تخمینہ لگانے کے لیے تشخیص کارکی منظوری دے دی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کے 27.6 کھرب روپے کے ریکارڈ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے لیے لگ بھگ 770 ایکڑ قیمتی اراضی کوٰ فروخت کرنے کا پلان بنایا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پرائیویٹائزیشن  محمد میاں سومرو جو نجکاری بورڈ کے سربراہ بھی ہیں نے مختلف وزارتوں کی ملکیتی اراضی کا مارکیٹ ریٹ کے مطابق ریٹ لگانے کے لیے ممکنہ اقدامات کی منظوری دی ۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پاکستان پوسٹ، وزارت اطلاعات و نشریات،کامرس ڈویژن،واٹر ریسورس ڈویژن،پاکستان اسپورٹس بورڈ،وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی قیمتی اراضی کو فروخت کیا جائے گا۔

مزید براں نجکاری بورڈ نے جائنٹ وینچرماڑی پٹرولیم کمپنی میں حکومت پاکستان کے 18.39فیصد شئیرز کی فروخت کے لیے نئے نوٹس بھی جاری کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر ماڑی پٹرولیم کمپنی سے حکومت شئیرز کی فروخت کو آئندہ بجٹ یعنی جون سے قبل مکمل کرنے کے متمنی ہیں ان کے بقول جون کے بعد ہونیوالی ڈیل سے بجٹ خسارے پر منفی اثرات پڑیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔