شوگر ملز اور صاف پانی اسکینڈل میں حمزہ شہباز کی 17 اپریل تک ضمانت منظور

ویب ڈیسک  بدھ 10 اپريل 2019
عدالت کا دونوں کیسز میں حمزہ شہباز کو ایک ایک ایک کروڑ کے مچلکے داخل کرانے کا حکم۔ فوٹو:فائل

عدالت کا دونوں کیسز میں حمزہ شہباز کو ایک ایک ایک کروڑ کے مچلکے داخل کرانے کا حکم۔ فوٹو:فائل

 لاہور: ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز اور صاف پانی اسکینڈل کیس میں حمزہ شہباز کی 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کرپشن کیس میں عبوری ضمانت کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کیں جس پر ہائی کورٹ کے جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب کی طرف سے رمضان شوگر اور صاف پانی کیس میں گرفتاری کا خدشہ ہے، نیب پہلے بهی سیاستدانوں کو کسی اور انکوائری میں بلا کر دوسرے مقدمات میں گرفتار کر چکا ہے، خدشہ ہے کہ نیب مجهے بهی کسی اور انکوائری میں بلا کر رمضان شوگر اور صاف پانی اسکینڈل میں گرفتار کرسکتا ہے۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی دونوں کیسز میں 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے دونوں کیسز میں حمزہ شہباز کو ایک ایک کروڑ کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔