- مصرکی سرحد کے قریب 3 اسرائیلی اہلکار ہلاک
- لاہور میں جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ، مزید 4 خواتین نشانہ بن گئیں
- بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا
- رجب طیب اردوان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھالیا
- موسمیاتی شدت گندم کی پیداوار متاثر کرسکتی ہے
- چوری اور نفاست : بیکری سے چھ کیک چرانے والا فرش صاف کرکے فرار ہوگیا
- محکمہ صحت سندھ نے آغا خان ہسپتال کے اشتراک سے، جان بچانے کی تربیت کا آغاز کردیا
- 2005ء کے زلزلے میں لاپتا ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا
- پرویزالہی خاندانی طور پر واپس آسکتے ہیں سیاسی طور پر نہیں، چوہدری شافع
- یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں رہا کرنے کا حکم
- 5 سالہ بچے کے قتل کےتین مجرموں کو سزائے موت
- آسٹریا کی ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر کا اسلام آباد سے کےٹو تک سائیکلنگ کا اعلان
- وزیراعظم کی ترکیہ میں کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- نادرا نے آنکھوں سے بائیو میٹرک کا نظام آئرس متعارف کرادیا
- امریکا نے سی آئی اے ڈائریکٹر کے خفیہ دورہ چین کی تصدیق کردی
- غفلت اور خامیوں سے بھرپور متنازع ڈیجیٹل مردم شماری
- جہانگیر ترین کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے، سردار تنویرالیاس
- کھلاڑیوں کو سہولیات میسر آئیں تو قوم کو مایوس نہیں کرینگے، کوچ ہاکی ٹیم
- ایشیاکپ کی میزبانی؛ پی سی بی، لنکن بورڈ کے تعلقات شدت اختیار کرگئے
ورلڈ کپ کیلیے ندیم خان کو شعیب ملک اور محمد عامر کی کارکردگی پرتشویش

یونس خان کوملکی کرکٹ میں شامل کرنے کا بہت فائدہ ہوگا،سابق اسپنر۔ فوٹو: فائل
لاہور: سابق ٹیسٹ اسپنر و منیجر ملتان سلطانز ندیم خان ورلڈ کپ میں قومی ٹیم سے بہترین کارکردگی کیلیے پُرامید ہیں البتہ وہ سینئر کھلاڑیوں شعیب ملک اور محمد عامر کی غیر معیاری کارکردگی پر تشویش میں بھی مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کے سلیم خالق کو خصوصی انٹرویو میں ندیم خان نے کہاکہ میں ورلڈ کپ میں گرین شرٹس سے عمدہ کارکردگی کیلیے پُرامید ہوں، ٹیم کا انگلینڈ میں سابقہ ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے، سینئرز شعیب ملک اور محمد عامر کی کارکردگی پر تشویش ضرور ہے لیکن میں پُرامید ہوں کہ دونوں ورلڈ کپ سے قبل اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے۔
پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی خراب کارکردگی پر بات چیت کرتے ہوئے منیجر ندیم خان نے کہاکہ اسٹیون اسمتھ اور نکولس پوران سمیت ٹیم کے 5اہم کھلاڑیوں کے باہر ہونے کی وجہ سے کمبی نیشن بُری طرح متاثر ہوا، اگلے ایڈیشن میں ہم بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترکر بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک سطح پر غیر معیاری پچز کی وجہ سے ہمارے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اچھے بیٹسمینوں کے حصول کیلیے بیٹنگ پچزبنانے کی ضرورت ہے۔
ایک سوال پر ندیم خان نے کہا کہ یونس خان کو ملکی کرکٹ میں شامل کرنے کا بہت زیادہ فائدہ ہوگا، سابق کپتان کو دنیا بھر میں کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے،ان کے تجربے سے جونیئر کھلاڑی بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ندیم خان نے کہا کہ مختصر انٹرنیشنل کیریئرکے باوجود ویسٹ انڈین اسٹار برائن لارا کی وکٹ لینا اور چنئی ٹیسٹ 1999 کے دوران میری تھرو پر بھارتی عظیم بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا رن آؤٹ ہونا میرے لیے یادگار لمحات ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔