ایف بی آر کے افسروں واہلکاروں کے احتساب کا ادارہ قائم

ٹیکس دہندگان انٹیگریٹی مینجمنٹ سیل میں شکایات درج کرا سکیں گے،حکام


Irshad Ansari April 13, 2019
ٹیکس دہندگان انٹیگریٹی مینجمنٹ سیل میں شکایات درج کرا سکیں گے،حکام۔ فوٹو: فائل

KARACHI: حکومت نے ایف بی آر میں کرپشن و بدعنوانیوں کے خاتمہ اور افسران کے احتساب کیلئے ادارہ قائم کردیا ہے۔

حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور اس کے ماتحت اداروں کے کرپٹ و بدعنوان افسروں و اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایف بی آر نے کرپشن و بدعنوانیوں کے خاتمہ اور افسران کے احتساب کیلئے ادارہ قائم کردیا ہے۔

کرپشن ملوث ایف بی آر اور ماتحت اداروں کے افسروں و اہلکاروں کے خلاف شکایات کیلئے خصوصی انٹیگریٹی مینجمنٹ سیل قائم کردیا ہے۔