رکی پونٹنگ موجودہ آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ میں اکھاڑ پچھاڑ کے مخالف

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے موجودہ ٹیسٹ اسکواڈ میں اکھاڑپچھاڑ کی مخالفت کردی۔


AFP August 18, 2013
موجودہ اسکواڈ میں کافی ٹیلنٹ جمع ہوگیا، اس وقت وہ سیکھنے کے عمل سے گزررہے۔فوٹو: وکی پیڈیا/فائل

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے موجودہ ٹیسٹ اسکواڈ میں اکھاڑپچھاڑ کی مخالفت کردی۔

انھوں نے ٹیم مینجمنٹ کو کھلاڑیوں کے حوالے سے ثابت قدم رہنے کا مشورہ دیا، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت آسٹریلوی کرکٹ کو چند چیلنجز کا سامنا ہے، ڈیرن لی مین کے کوچ بننے اور چند نئے کھلاڑیوں کی آمد کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ اسکواڈ میں کافی ٹیلنٹ جمع ہوگیا، اس وقت وہ سیکھنے کے عمل سے گزررہے اور بدقسمتی سے یہ سبق کافی سخت ثابت ہورہا ہے، کھلاڑی انتہائی دبائو بھری سیریز میں بہتر پرفارمنس کیلیے کوششیں کررہے ہیں، انھیں قدم جمانے اور مواقع کو اپنے حق میں موڑنے کیلیے وقت دینے کی ضرورت ہے۔