منی لانڈرنگ کیس؛ نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو سوالنامہ بھجوادیا

ویب ڈیسک  منگل 16 اپريل 2019
سوالنامہ میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بینکوں میں آنے والی رقوم کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں فوٹو:فائل

سوالنامہ میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بینکوں میں آنے والی رقوم کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں فوٹو:فائل

 لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو منی لانڈرنگ کیس میں سوالنامہ بھجوا دیا۔

نیب لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے سمن منسوخ کرکے انہیں گھر پر ہی سوالنامہ بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے طلبی نوٹسز منسوخ

نیب ذرائع کے مطابق اہلیہ نصرت شہباز، بیٹی جویریہ اور رابعہ کو بذریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوایا گیا ہے جس میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بینکوں میں آنے والی رقوم کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں۔

نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں 17 اپریل کو نصرت شہباز، 18 اور 19 کو جویریہ اور رابعہ کو طلب کیا تھا تاہم چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر طلبی کے نوٹسز منسوخ کردیے گئے اور بذریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔