پاکستانی فنکاروں کے درمیان فٹنس کا مقابلہ

پاکستانی فنکار بھی بالی ووڈ اداکاروں کی طرح خود کو فٹ رکھنے کے لیے کڑی محنت کرتے ہیں


ویب ڈیسک April 16, 2019
40 سال سے زائد کی عمر میں بھی ہمایوں سعید بالی ووڈ خانز کی طرح اسمارٹ نظر آتے ہیں فوٹوفائل

بالی ووڈ فنکاروں کی تو خود کو فٹ رکھنے کے لیے جم میں ورزش کرتے ہوئے ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں تاہم اب پاکستانی فنکاروں نے بھی خود کو فٹ اور اسمارٹ رکھنے کے لیے ورزش کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید بالی ووڈ کے کسی خان سے کم نہیں، 40 سال سے زائد کی عمر میں بھی ہمایوں سعید بالی ووڈ خانز کی طرح اسمارٹ نظر آتے ہیں، تاہم وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے جم میں ورزش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ فٹ رہنے کے لیے سخت محنت کرتے نظر آرہے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو اپنے کھانے پینے کے شوق سے متعلق بتاتے ہوئے کہا جب نہاری کھانے کا بہت شوق ہو تو پھر اگلی فلم تک فٹ ہونے کے لیے یہ سب تو کرنا پڑتا ہے۔



صرف ہمایوں سعید ہی خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش نہیں کرتے بلکہ نامور اداکارہ ماورا حسین اورعلی ظفر نے بھی اپنی ورک آؤٹ کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کی ہیں اور بتایا ہے کہ وہ بھی ہمایوں سعید سے کم نہیں۔ ماورا حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں وہ بالکل اسی طرح ورزش کرتی نظر آرہی ہیں جیسے ہمایوں سعید کررہے ہیں۔



علی ظفر بھی پیچھے نہیں رہے ہمایوں سعید اورماورا حسین کی دیکھا دیکھی انہوں نے بھی دونوں اداکاروں کے انداز میں ورزش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں اور وہ فٹ اور اسمارٹ رہنے کے لیے کڑی محنت کرتے ہیں۔

مقبول خبریں