ایساقدم نہیں اٹھائیں گے جس سے معیشت کو نقصان ہو، چیئرمین نیب

ویب ڈیسک  منگل 16 اپريل 2019
نیب نے جن بیوروکریٹس کےخلاف کارروائی کی، ان کے خلاف ٹھوس شواہدموجودہیں، جاوید اقبال فوٹو:فائل

نیب نے جن بیوروکریٹس کےخلاف کارروائی کی، ان کے خلاف ٹھوس شواہدموجودہیں، جاوید اقبال فوٹو:فائل

 لاہور: قومی احتساب بیورو کے سربراہ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ایساقدم نہیں اٹھائیں گےجس سےملکی معیشت کونقصان ہو۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے پنجاب سول سیکریٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی معاملات چلانےکیلیےبیوروکریسی کا کردار اہم ہے، نیب نے جن بیوروکریٹس کےخلاف کارروائی کی، ان کے خلاف ٹھوس شواہدموجودہیں، ایساقدم نہیں اٹھائیں گےجس سےملکی معیشت کونقصان ہو۔

جاوید اقبال نے کہا کہ گزشتہ برس پنجاب میں میگا کرپشن کیسزسامنےآئے، حکومت پالیسی بناتی ہے،عملدرآمد بیوروکریسی کاکام ہے جو ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، وہ فیصلے نہیں کرےگی توہم آگےکیسےبڑھیں گے، شواہدسےثابت کروں گا،نیب جو کام کررہا ہے وہ درست ہے۔

چیرمین نیب کا کہنا تھا کہ میگاکرپشن مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانااولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر بلاتفریق عمل پیرا ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کے خاتمہ کو قومی فریضہ سمجھ کر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔