کراچی میں شہری پر تشدد کرنے والے 2 ٹریفک پولیس اہلکار معطل

معطل اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم


ویب ڈیسک April 16, 2019
معطل اہلکاروں اور شہری کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کے قریب تلخ کلامی ہوئی تھی ، ترجمان ٹریفک پولیس، فوٹو: فائل

کراچی میں شہری پر تشدد کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے شہریوں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں شہریوں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی اور ایک دوسرے کو دھکے دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے اپنا اسلحہ بھی نکال لیا اور شہری کو تھپڑ بھی مارے ، شہری کی جانب سے بھی ٹریفک پولیس کو مغلظات دی جاتی رہیں جبکہ ہاتھا پائی غلط گاڑی پارک کرنے پر ہوا تھا ۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شہری سے تلخ کلامی کرنے پر دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے، ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں