پاک انڈونیشیا تجارتی حجم 150 فیصد ہونے کی امید ہے عدینان

انڈونیشیئن یوم آزادی پر کراچی قونصلیٹ میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو


Business Reporter August 19, 2013
انڈونیشی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے واضح امکانات ہیں. فوٹو: فائل

انڈونیشیا کے قونصل جنرل روسالس عدینان نے کہا ہے کہ آزادانہ تجارتی معاہدے پر عملدرآمد کے بعد پاک انڈونیشیا تجارتی حجم میں چند سالوں کے درمیان150فیصد اضافے کی امید ہے۔

انڈونیشیا کے68ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی قونصلیٹ میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انڈونیشی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے واضح امکانات ہیں اور آئندہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم4ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔



روسالس عدینان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم محض 1.6ارب ڈالر ہے جسے تیزی کے ساتھ بڑھانے کی ضرروت ہے، ان کا کہنا تھا کہ 2008سے 2012 کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں سالانہ 12.6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ،انڈونیشی قونصل جنرل نے صحافیوں کو بتایا کہ انڈونیشیا سے پاکستان برآمد کی جانے والی اشیا میں پام آئل، یارن، ربر،نٹس،کیمیکل اور کاغذ شامل ہے جبکہ پاکستان سے انڈونیشیا برآمد کی جانے والی اشیا میں کپاس، چاول، گندم، تانبا،کینو اور چمڑے کی مصنوعات شامل ہیں۔