ہمارے وزیر مشیر لگانے کا مطلب ہے ہم ہی ملک چلاسکتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 اپريل 2019
وفاقی بجٹ کی آمد سے پہلے اسد عمر کا استعفی ناقابل سمجھ ہے، چیرمین پیپلز پارٹی فوٹو:فائل

وفاقی بجٹ کی آمد سے پہلے اسد عمر کا استعفی ناقابل سمجھ ہے، چیرمین پیپلز پارٹی فوٹو:فائل

 کراچی: چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت ہمارے وزیر اور مشیر لگاکر تسلیم کررہی ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک چلاسکتی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی آمد سے پہلے اسد عمر کا استعفی ناقابل سمجھ ہے، اگر آئی ایم ایف کے پاس جانا تھا تو پہلے کیوں نہیں گئے ہمارا وقت کیوں ضائع کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے وزیر اور مشیر لگاکر تسلیم کررہے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی ملک چلاسکتی ہے، کچھ سازشی عناصر کٹھ پتلی حکومت بنا کر عوام کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں، اٹھارویں ترمیم ختم کرکے سب کچھ مرکز منتقل کرنے کی سازش ہے، لیکن یہ سازشیں ناکام ہونگیں، این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور این آئی سی ایچ میں مفت علاج ہوتا ہے، اسی لیے وہ یہ اسپتال بھی ہم سے چھین رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ حکومت دہشت گردوں سے لڑنا چاہتی تو پہلے ان کے حامی وزرا کو باہر کیا جائے، یہ وزرا دہشت گردوں کی مدد سے انتخابات میں کامیاب ہوئے، میری کسی وزیر سے ذاتی دشمنی نہیں، صرف ملک کی بہتری چاہتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔