پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی تیراندازکولمبیا ورلڈ ایونٹ سے باہر

اسپورٹس ڈیسک  پير 22 اپريل 2019
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی تیراندازکولمبیا ورلڈ ایونٹ سے باہر
فوٹو: فائل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی تیراندازکولمبیا ورلڈ ایونٹ سے باہر فوٹو: فائل

نئی دہلی:  پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے بھارتی تیر اندازوں کو ایئرپورٹ سے ہی واپس لوٹنا پڑگیا۔

ان تیراندازوں نے کولمبیا میں میڈیلین ورلڈ کپ میں شریک ہونا تھا جوکہ آئندہ برس ٹوکیو میں شیڈول اولمپکس کا کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہے، جب دیپیکا کماری جیسے معروف تیر انداز دہلی ایئرپورٹ پر پہنچے تو انھیں بتایا گیا کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ان کی فلائٹ تاخیر سے بوگوٹا پہنچے گی۔

جہاں سے وہ بروقت میڈیلین کیلیے پرواز حاصل نہیں کرپائیں گے۔ بھارتی تیراندازی فیڈریشن نے کسی دوسری فلائٹ میں بکنگ کی کوشش کی مگرسیٹیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ایتھلیٹس کوواپس پونا میں لگائے گئے کیمپ میں رپورٹ کرنے کوکہا گیا، ورلڈ کپ ایونٹ 22 سے 28 اپریل تک شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔