اسلامی ترقیاتی بینک سے 551 ملین ڈالر قرضے کا معاہدہ

شہباز رانا  منگل 23 اپريل 2019
قرضے کی سہولت سے پی ایس او، پارکو اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈاستفادہ کریںگے۔ فوٹو: فائل

قرضے کی سہولت سے پی ایس او، پارکو اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈاستفادہ کریںگے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  ایل این جی اور پٹرولیم درآمدات کیلیے پاکستان نے اسلامی ترقیاتی بینک سے 551 ملین ڈالر قرضے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

پاکستان نے اسلامی ترقیاتی بینک سے 551 ملین ڈالر قرضے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ معاہدے سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ تقریب میں مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے۔ قرضے سے پی ایس او، پاک عرب ریفائنری (پارکو)اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ(پی ایل ایل) استفادہ کریں گے۔

اسلامی ترقیاتی بینک رکن ممالک کے درمیان درآمدات و برآمدات کیلیے قلیل المدتی قرضے فراہم کرتاہے اورپاکستان یہ قرضے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کیلیے استعمال کرتاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔