وزیراعظم کا سری لنکن ہم منصب کو فون دہشتگردی کیخلاف تعاون کی پیشکش

دہشتگردی کی کوئی سرحد اور مذہب نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک April 24, 2019
دہشتگردی کی کوئی سرحد اور مذہب نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان فوٹو:فائل

KARACHI: وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب رانل وکرم سنگھے کو ٹیلی فون کیا اوردہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب رانل وکرم سنگھے کوٹیلی فون کیا اورملک میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم نے حملوں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام بھی دہشتگردانہ حملوں پرافسردہ ہیں، دہشتگردی کا شکار ہونے کے باعث ہم سری لنکن بھائیوں کا دکھ سمجھتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکا کے ساتھ ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: داعش نے سری لنکا بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی کے لئے سری لنکا کو تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی نے پوری دنیا کے امن کونقصان پہنچایا، اس کی کوئی سرحد اورمذہب نہیں ہے اوراس کے خاتمے کے لئے ہرممکن تعاون کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ 2 روزقبل سری لنکا میں مسیحی تہوارایسٹرکے موقع پرگرجا گھروں اورہوٹلوں پرہونے والے 8 بم دھماکوں میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مقبول خبریں