- جسٹس بابر ستار پر الزامات ہیں تو کلیئر کریں، فیصل واوڈا
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
باغی گورننگ بورڈ کی ایک اور ’’وکٹ ‘‘ گر گئی
باغی گورننگ بورڈ کی ایک اور ’’وکٹ ‘‘ گر گئی ایاز بٹ نے بھی پی سی بی کو خط لکھ کررویے پر معذرت کرلی۔
ایاز بٹ سے قبل شاہ ریز روکھڑی نے ایسا ہی کیا تھا، سیالکوٹ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے نعمان بٹ کا معاملہ غیرجانبدار ایڈجوڈکیٹر کو بھیجا جا چکا، انھوں نے عدالت سے رجوع بھی کر لیا،شاہ دوست اور کبیر احمد خان کو نوٹس جاری کیے گئے اور جواب کا انتظار ہے۔ گذشتہ دنوں کوئٹہ میں پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس بدمزگی کا شکار ہو گیا تھا، 5 ارکان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں مجوزہ تبدیلیوں اور ایم ڈی کے تقرر پر قرارداد پیش کرنا چاہی اور پھر بائیکاٹ کر کے چلے گئے۔
چیئرمین احسان مانی نے اس صورتحال کو مایوس کن قرار دیا تھا، ان کے خلاف الزامات لگانے والے ایک رکن نعمان بٹ کو غیرجانبدار ایڈجوڈکیٹرکے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے اگلی تمام میٹنگز میں شرکت سے روک دیاگیا، صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی اس وقت آئی جب لاہور ریجن کے صدر شاہ ریز روکھڑی نے باغی گروپ سے علیحدگی اختیارکرکے اپنے رویے پر معافی مانگ لی،اب بدھ کوکے آر ایل کے ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز بٹ نے بھی ایسا ہی کیا۔
انھوں نے ایک خط میں اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے قراردادکا حصہ بننے کو غلط فہمی قرار دیا، بورڈ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدرشاہ دوست اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن فاٹا کے صدرکبیر احمد خان کو نوٹسز جاری کرچکا،ذرائع کے مطابق یہ بھی جلد باغی گروپ چھوڑ دیں گے، واضح رہے کہ قرارداد پیش کرنے کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی اپنے فیصلوں پر ڈٹا ہوا ہے اور مستقبل قریب میں گورننگ بورڈ کے ذریعے ہی ان کو منظوری دلائی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔