جماعت اسلامی کا 72 واں یوم تاسیس کل منایا جائے گا

جماعت اسلامی نے1941ء سے آج تک ہر دور میں نظریاتی اور جغرافیائی تحفظ کے لیے کام کیا ہے،شیخ شوکت علی۔


Numainda Express August 27, 2012
مرکز تبلیغ اسلام حیدرآباد میں اجتماع سے لیاقت بلوچ و دیگر رہنما خطاب کریں گے

ISLAMABAD: جماعت اسلامی کے 72 ویں یوم تاسیس کے موقع پرجماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت تاسیسی اجتماع عام کل (منگل) رات 8 بجے مرکز تبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ پر ہوگا۔ اجتماع سے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور صوبائی و ضلعی رہنما خطاب کریں گے۔

علاوہ ازیں امیر ضلع حیدرآباد شیخ شوکت علی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی 71 سالہ تاریخ غلبہ اسلام کے لیے قربانیوں سے عبارت ہے۔ جماعت اسلامی نے1941ء سے آج تک ہر دور میں نظریاتی اور جغرافیائی تحفظ کے لیے کام کیا ہے اور پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت ہر جگہ امت مسلمہ کو فروعی و لسانی اختلافات سے دور رکھنے کی کامیاب جدوجہدکی ہے۔