پرویزمشرف یکم مئی کو پاکستان آئیں گے، وکیل سلمان صفدر

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 اپريل 2019
 پرویز مشرف کی صحت اور عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے معالج کی اجازت اہم ہے،وکیل سلمان صفدر۔ فوٹو؛ فائل

پرویز مشرف کی صحت اور عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے معالج کی اجازت اہم ہے،وکیل سلمان صفدر۔ فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: پرویزمشرف کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ سابق صدر کے خاندان کے مطابق وہ یکم مئی کو پاکستان آرہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف خود اوران کے اہلخانہ بھی ان کے پاکستان آنے پر زور دے رہے ہیں، اور خاندانی ذرائع کے مطابق سابق صدر یکم مئی کو پاکستان آرہے ہیں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے اور صحت میں اونچ نیچ روزانہ کی بنیادوں پر لگی ہوئی ہے، اس لئے پرویز مشرف کی وطن واپسی کے لئے ان کی صحت اور عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے معالج کی اجازت انتہائی اہم ہے، تاہم سابق صدر دو مئی کو اسپیشل کورٹ میں پیش ہونے کے حوالے سے پر عزم ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔