قوم کی حمایت اور بہادر افواج مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کریں گی آرمی چیف

آرمی چیف نے دستوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلوں کو سراہا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 30, 2019
آرمی چیف نے دستوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلوں کو سراہا، آئی ایس پی آر، فوٹو: فائل

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم کی حمایت اور بہادر افواج مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کریں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹلہ میں فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور لاہور کور، قصور اور منگلہ کور کے جوانوں کی مشقیں دیکھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی پیشہ ورانہ استعداد اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کی حمایت اور بہادر افواج مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کریں گی۔

مقبول خبریں