برازیلین فٹ بال اسٹار نیمار نے تماشائی کو مکا دے مارا

محمد یوسف انجم  منگل 30 اپريل 2019
فرنچ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد تماشائی نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس پر نیمار نے مکا مارا۔ فوٹو: فائل

فرنچ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد تماشائی نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس پر نیمار نے مکا مارا۔ فوٹو: فائل

پیرس: برازیلین فٹ بال اسٹار نیمار نے تقریب  کے دوران ویڈیو بنانے والے تماشائی کو مکا دے مارا۔

فرانس کے شہر سینٹ جرمین میں فرنچ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد  نیمار ایک اور تنازع میں الجھ گئے، میچ کی اختتامی تقریب میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم اپنا رنرز اپ میڈل وصول کرنے جارہی تھی تو نیمار نے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ویڈیو بنانے والے ایک تماشائی کا موبائل والا ہاتھ جھٹک دیا اور اُس کے بعد تماشائی کے منہ پر مکا بھی دے مارا۔

نیمار کی اس حرکت پر کوچ تھامس نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیماریا کسی بھی فٹبالر کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی، یہ درست ہے کہ شکست کے بعد کچھ اچھا نہیں لگتا، لیکن اسپورٹس مین سپرٹ کا تقاضا ہے کہ  ہمیں تماشائیوں کو ہر صورت میں احترام دینا ہےاور اپنا رویہ مثالی بناناہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔