حکومت کا بجلی کے بلز میں نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ

نیلم جہلم سرچارج 30 جون سے ختم ہوجائے گا


ویب ڈیسک May 03, 2019
نیلم جہلم سرچارج 30 جون سے ختم ہوجائے گا فوٹو: فائل

MUMBAI: بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلز میں نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے سینیٹ اجلاس میں بتایا کہ نیلم جہلم سے اب تک 64 ارب روپے سرچارج کے طور پر جمع کئے جاچکے ہیں تاہم 30 جون سے نیلم جہلم سرچارج ختم ہوجائے گا ۔

اعظم سواتی نے کہا کہ دیامر بھاشاہ کے لئے 85فیصد زمین خریدی جا چکی ہے اور مزید 15 فیصد جلد خریدی جائے گی، انہوں نےبتایا کہ ہماری توانائی کا 60 فیصد غیرملکی وسائل پر منحصر ہے جب کہ گزشتہ دور میں ساڑھے 4 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے لیے نئے وسائل پیدا کیے گئے۔