بالی ووڈ فنکاروں کی امت مسلمہ کورمضان کی مبارکباد

ویب ڈیسک  منگل 7 مئ 2019
امیتابھ بچن اوررشی کپور نے امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دی ہے فوٹوٹوئٹر

امیتابھ بچن اوررشی کپور نے امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دی ہے فوٹوٹوئٹر

ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اوراداکاررشی کپور نے ہرسال کی طرح رواں سال بھی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔

ماہ رمضان امت مسلمہ کے لیے رحمتیں اوربرکتیں لے کرآتا ہے، رحمتوں کے اس مہینے میں تمام مسلمان آپسی اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک بڑی تعداد مسلم فنکاروں کی ہے، بالی ووڈ میں بھی ماہ رمضان کا بالکل اُسی طرح اہتمام کیا جاتا ہے جس طرح پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔ رحمتوں کے اس مہینے میں جہاں تمام مسلمان ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں وہیں بالی ووڈ فنکار بھی امت مسلمہ کو رحمتوں اور برکتوں والے اس مہینے کی مبارکباد دیتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شوبز شخصیات کی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارک باد

امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن رمضان کی آمد کے موقع پر امت مسلمہ کو کبھی بھی مبارکباد دینا نہیں بھولتے ہر سال کی اس سال بھی انہوں نے تمام مسلمانوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا رمضان کا مطلب محبت، امن اور ایک دوسرے کو سمجھنا ہے۔

https://twitter.com/SrBachchan/status/1125237859055575040

رشی کپور

امیتابھ بچن کی طرح بالی ووڈ اداکار رشی کپور بھی ہر سال امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں رواں برس بھی انہوں نے مسلمانوں کو مبارکباددیتے ہوئے انہیں اپنا بھائی قرار دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔