تھیلیسیمیا کے سالانہ 8 ہزار مریضوں کا اضافہ ہورہا ہے مقررین

یوسی سطح پرمرض کی آگاہی کی ضرورت ہے،عارف علی ،محمد اصغر،افتخار غزالی


Staff Reporter May 10, 2019
یوسی سطح پرمرض کی آگاہی کی ضرورت ہے،عارف علی ،محمد اصغر،افتخار غزالی۔ فوٹو: فائل

ملک میں تھیلیسیمیاکے مریضوں میں سالانہ8ہزار سے زائد کا اضافہ ہورہا ہے.

ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی سید عارف علی نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے ہیلپ تھیلیسیمیا کیئر سینٹر میں اعزازی کارکنان کے لیے منعقدہ '' تھیلیسیمیاآگاہی ورکشاپ ''سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر اس کا کوئی سروے موجود نہیں ہے لیکن این جی اوز اور بلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں ڈھائی لاکھ بچے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں اور اس میں سب سے متاثرہ علاقہ صوبہ بلوچستان ہے جہاں سب سے زیادہ تھیلیسیمیاکے مریض ہیں۔

سماجی رہنما محمد اصغر نے کہا کہ،اس بیماری کی وجہ سے مریض کے جسم میں خون کم بنتا ہے یا نہیں بنتا ہے، یونین کونسل کی سطح پر اس مرض کی اگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

افتخار غزالی نے کہا کہ تھیلیسیمیا کی آگاہی کے لیے ہیلپ انٹر نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ دور دراز علاقوں میں کیمپ لگا رہی ہے گذشتہ مہینے تیس شہروں میںآگاہی پروگرام منعقد کیے ہیں۔