پی ٹی آئی کے مظاہرے پر تشدد نے ضیادوریاددلادیا بلاول بھٹو

بلاول بھٹوزرداری نے لاہورمیں تحریک انصاف کے مظاہرے میں پولیس کے کریک ڈاؤن کی شدیدمذمت کی ہے۔


INP August 25, 2013
پی ٹی آئی کے جلسے پر تشدداور مرکزی رہنماؤں کی گرفتاری کے عمل نے ضیاالحق کے آمرانہ دورکی یادتازہ کردی، بلاول ہفوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے لاہورمیں تحریک انصاف کے مظاہرے میں پولیس کے کریک ڈاؤن کی شدیدمذمت کی ہے۔

جبکہ امریکامیں پاکستان کی سابق سفیراور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے بھی شدیدردعمل کااظہارکیاہے۔ ہفتے کولاہور میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے کیے گئے پرامن احتجاج پرپنجاب پولیس کی کارروائی پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک پیغام میں کہاکہ تحریک انصاف کے پرامن احتجاج پرپولیس کی جانب سے کیے گئے تشدداور مرکزی رہنماؤں کی گرفتاری کے عمل نے ضیاالحق کے آمرانہ دورکی یادتازہ کردی ہے۔



امریکامیں سابق پاکستانی سفیراور پیپلزپارٹی کی رہنماشیری ر حمٰن نے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کویاد رکھناچاہیے کہ یہ پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں کہ وہ پرامن مظاہرے کرلیں اوردھرنے دے سکیں۔ یہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہے۔