پاکستان ریلوے کی انسداد تجاوزات مہمحکمت عملی تیار

ڈی آئی جی ریلوے گرینڈ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کی نگرانی کے لیے کراچی پہنچ گئے


Staff Reporter May 14, 2019
آج کمشنر کراچی آفس میں اجلاس کے بعد ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کا پلان بنایا جائے گا۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے نے گرینڈ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی۔

ایس پی کراچی ریلوے ڈویژن شہلا قریشی نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کی اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے ریلوے پولیس کی نفری کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس سے بھی نفری طلب کی گئی ہے جب کہ ڈی آئی جی ریلوے انسداد تجاوزات آپریشن کی نگرانی کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

انھوں نے بتایا کہ آج (منگل کو)کمشنر کراچی آفس میں میٹنگ میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا جس کے بعد ریلوے کی اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کیا جائیگا۔