بھارت ایشیائی اور خلیجی ممالک کو میزائل فروخت کرے گا

میزائل کی پہلی کھیپ تیار ہیں، حکومت کی اجازت ملتے ہی میزائل کی فروخت شروع کردی جائے گی، کموڈور ایس کے


ویب ڈیسک May 15, 2019
بھارت جنوبی ایشیائی اور خلیجی ممالک کو میزائل فروخت کرے گا۔ فوٹو : براہموس

جنگی جنون میں مبتلا بھارت ایشیائی اور خلیجی ممالک کو میزائل فروخت کرے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میزائل بنانے والی بھارتی کمپنی براہموس ایئرو اسپیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی منظوری ملتے ہی ایشیائی اور خلیجی ممالک کو میزائل کی فروخت شروع کردی جائے گی۔

سنگاپور میں جاری جنگی ساز وسامان کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے براہموس ایئرواسپیس کمپنی کے چیف جنرل منیجر کموڈور ایس کے نے بتایا کہ جنوبی ایشیائی اور خلیجی ممالک کافی عرصے سے میزائل کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کرہے تھے۔ میزائل کی پہلی کھیپ تیار ہے۔

بھارت کی جنگی جنونیت اور خطرناک جنگی ہتھیاروں کی تیاری ناصرف خطے میں طاقت کے توازن میں بگاڑ کا باعث ہیں بلکہ بھارتی پالیسیوں کی وجہ سے ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام خطرے میں پڑ گیا ہے۔

واضح رہے کہ میزائل بنانے والی کمپنی براہموس بھارت اور روس کا مشترکہ منصوبہ ہے، روس نے ایک معاہدے کے تحت میزائل کی تیاری میں درکار ٹیکنالوجی بھارت کو افرادی قوت کے ساتھ فراہم کی تھی۔