نک کریگوئس انڈر آرم سروس کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 16 مئ 2019
اس طرح کی سروس کو اچھا تصور نہیں کیا جاتا۔ فوٹو: فائل

اس طرح کی سروس کو اچھا تصور نہیں کیا جاتا۔ فوٹو: فائل

روم:  آسٹریلوی ٹینس پلیئر نک کریگوئس اٹالین اوپن میں اپنی مہم کا آغاز انڈر آرم سروس سے کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔

نک کریگوئس نے ورلڈ نمبر 14 روس کے ڈینیئل میڈویڈیف کے خلاف انڈر آرم سروس سے مقابلے کا آغاز کیااور 2 سیٹ سے فاتح رہے، اس طرح کی سروس کو اچھا تصور نہیں کیا جاتا، جس کی وجہ سے شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان پر تنقید بھی ہورہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔