پشاورسے کراچی جانے والی مال گاڑی کوحادثہ، 13 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 17 مئ 2019
 متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کر لی گئی ہے، ریلوے پولیس: فوٹو: فائل

متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کر لی گئی ہے، ریلوے پولیس: فوٹو: فائل

 کراچی: ضلع نوشہرو فیروزکے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کوحادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ کے ضلع نوشہروفیروزکے علاقے پڈعیدن میں مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، دیگرمسافرٹرینوں کومتعدد اسٹیشنزپرروک لیا گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے پولیس کے مطابق متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کرلی گئی ہے تاہم ٹریک کی مکمل  بحالی میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔