پولیو مہم کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے 257 اکاؤنٹ بلاک

رضیہ خان  پير 20 مئ 2019
سوشل میڈیا کی انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ تعاون شروع کر دیا، بابر بن عطا

سوشل میڈیا کی انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ تعاون شروع کر دیا، بابر بن عطا

 اسلام آباد: پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں پر کریک ڈائون جاری ہے۔ انسداد پولیو انتظامیہ کی جانب 495اکائونٹ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی ، کارروائی کے دوران 257 اکائونٹس بلاک کردیے گئے۔

وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو مہم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا فیس بک،ٹویٹراور یو ٹیوب انتظامیہ نے مزید تعاون شروع کردیاہے۔فیس بک کے 263 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 209 اکائونٹس بلاک کئے گئے۔

ٹویٹر کے 134 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 15 اکائونٹس بلاک کئے گئے اوریو ٹیوب کے 88 بلاک کرنے کی درخواست پر اب تک 33 اکائونٹس بلاک کئے جاچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی کو قانونی شکل دینے کے لئے بھی غور کیا جارہا ہے۔بابر بن عطا نے کہا کہ جن اکائونٹس کو بند نہیں کیا گیا ان کے خلاف کارروائی کے لیے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔