بابر اعظم ورلڈ کپ کے 10 خطرناک ترین بلے بازوں میں شامل

میاں اصغر سلیمی  منگل 21 مئ 2019
سری لنکا کا کوئی بلے باز خطرناک بلے بازوں کی فہرست میں جگہ نہیں بناپایا فوٹو: فائل

سری لنکا کا کوئی بلے باز خطرناک بلے بازوں کی فہرست میں جگہ نہیں بناپایا فوٹو: فائل

 لندن: پاکستان کے بابراعظم نے ورلڈ کپ کے 10 خطرناک ترین بیٹسمینوں میں جگہ بنا لی ہے۔

بین الاقوامی ویب سائیٹ نے ورلڈ کپ کے 10 خطرناک ترین بلے بازوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارت کے 2 جب کہ افغانستان، بنگلا دیش، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا ایک، ایک کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہا ہے-

پاکستان کے بابراعظم کی حالیہ بالخصوص انگلینڈ کے خلاف غیر معمولی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے،دوسرے کھلاڑیوں میں افغانتستان کے محمد شہزاد، بنگلا دیش کے تمیم اقبال ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، انگلینڈ کے جوزبٹلر، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، جنوبی افریقا کے کوانٹن ڈی کوک، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی اور شیکھر دھون شامل ہیں۔ دوسری جانب سری لنکا کا کوئی بلے باز اس فہرست میں جگہ نہیں بناپایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔