میٹرک بورڈ ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرانے کاشیڈول جاری

فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع نہیں ہوگی


Staff Reporter August 27, 2012
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس اورجنرل گروپ (ریگولر؍پرائیویٹ) کے ضمنی امتحانات 2012کے امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا ۔فوٹو: ایکسپریس

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس اورجنرل گروپ (ریگولر؍پرائیویٹ) کے ضمنی امتحانات 2012کے امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے، بورڈکی ناظم امتحانات رفعیہ ملاح کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق بغیرلیٹ فیس کے امتحانی فارم 3 سے 17ستمبرتک جمع کرائے جاسکیں گے،

مزید براں 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم 18 سے 25 ستمبر تک ،500روپے لیٹ فیس کے ساتھ 25 ستمبر سے 2اکتوبرتک اور1ہزارروپے لیٹ فیس کیساتھ 3 سے 8اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے،تاریخوں میں توسیع نہیں ہوگی ۔