کیوبا ایئر فورس کے سربراہ کار حادثے میں ہلاک

کیوبا کی فضائیہ کے چیف میجر جنرل پیڈرو میڈیونڈوایک کار حادثے میں ہلاک۔


AFP August 27, 2013
پیڈرو کی موت حادثے کے بعد پیدا ہونے والے شدید خوف و ہراس اورذہنی تناو کے باعث ہوئی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

کیوبا کی فضائیہ کے چیف میجر جنرل پیڈرو مینڈیونڈوایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے، حادثے میں جنرل پیڈرو کی بیوی زخمی جب کہ ان کےوالدین ہلاک ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 68 سالہ پیڈرو کی گاڑی کو حادثہ اتوار کے روز پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں ان کی بیوی شدید زخمی ہو گئیں جب کہ ان کی بیوی کے والدین ہلاک ہوگئے۔ کیوبا کی وزارت افواج نے کیوبا کے اخبار میں جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ پیڈرو کی موت حادثے کے بعد پیدا ہونے والے شدید خوف و ہراس اورذہنی تناو کے باعث ہوئی۔ کیوبا کی وزارت افواج کی جانب سے حادثے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ حادثہ کس وقت اور کہاں پیش آیا تھا۔