مسلسل 50 ون ڈے میچز میں قیادت مصباح پہلے پاکستانی پلیئر بن گئے

مصباالحق کو شاہد آفریدی کی جگہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی کپتانی سونپی گئی تھی


Sports Desk August 28, 2013
مصباالحق کو شاہد آفریدی کی جگہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی کپتانی سونپی گئی تھی۔، فوٹو: فائل

مصباح الحق مسلسل 50 ون ڈے میچز میں قیادت کرنے والے پاکستان کے پہلے پلیئر بن گئے، انہیں 2011 میں شاہد خان آفریدی کی جگہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی کپتانی سونپی گئی تھی۔

زمبابوے کے خلاف پہلے میچ میں انھوں نے یہ اعزاز حاصل کیا تاہم بدترین شکست نے مزا کرکرا کر دیا، ٹاس کے وقت جب مصباح کو آگاہ کیا گیا کہ وہ پاکستان کرکٹ کے منفرد سنگ میل تک پہنچ چکے ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ ہاں مجھے معلوم ہے کسی نے صبح ہی یہ بتا دیا تھا۔