یوایس اوپن نڈال و سرینا کی دوسرے رائونڈ میں رسائی ورڈاسکو اورشیوانے ناکام

سیکنڈ سیڈ نڈال نے پہلے مقابلے میں امریکی حریف ریان ہیریسن کو 6-4 ،6-2 ،6-2 سے شکست دی۔


Sports Desk August 28, 2013
رافیل نڈال کی یہ رواں برس ہارڈ کورٹس پر ریکارڈ 16ویں میچ فتح ہے، فوٹو: رائٹرز/فائل

یو ایس اوپن فیورٹس رافیل نڈال اور سرینا ولیمز نے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی۔

سیکنڈ سیڈ نڈال نے پہلے مقابلے میں امریکی حریف ریان ہیریسن کو 6-4 ،6-2 ،6-2 سے مات دی، یہ نڈال کی رواں برس ہارڈ کورٹس پر ریکارڈ 16ویں میچ فتح ہے،فرنانڈو ورڈاسکو کو کروشین پلیئر ایوان ڈوڈگ نے سخت مقابلے کے بعد زیر کرلیا،لٹویا کے ارنسٹ گلبز کو آسٹریا کے آندریس ہائیدر مائوریر نے ہرادیا،آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک نے اسپینش حریف البرٹ راموس کومات دی۔

ویمنز سنگلز میں دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز نے اطالوی حریف فرانسسکا شیوانے کو 6-0،6-1 سے رخصت کردیا، دوسرے رائونڈ میں ان کا ٹاکرا قازقستان کی غالینا ووسکوبوئیوا سے ہوگا، اینا ایوانووک نے جورجیا کی پلیئر اینا تاتیشویلی کو 6-2،6-0 سے قابو کیا، ماریا کریلنکو نے یانیا وکمائر کو 6-1،6-1 سے زیر کرلیا۔