کوہلی نے اداکارہ انوشکا کے ساتھ ’’سالسا‘‘ ڈانس سے سب کو حیران کردیا

کوہلی سے قبل سنتھ جے سوریا اور ہربھجن سنگھ مختلف ٹی وی ریالٹی شو میں ڈانسنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں


Sports Desk August 28, 2013
کوہلی سے قبل سنتھ جے سوریا اور ہربھجن سنگھ مختلف ٹی وی ریالٹی شو میں ڈانسنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں، فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹر ویرت کوہلی بھی ڈانسر بن گئے، انھوں نے بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کے ساتھ ایک شیمپو کے اشتہار میں اپنی ڈانسنگ صلاحیتوں سے سب کو حیران کردیا۔

کوہلی اور انوشکا نے اس اشتہار کیلئے خاص طور پر لاطینی امریکی ڈانس 'سالسا' کی خصوصی تربیت حاصل کی اور مکمل طور پر مہارت حاصل کرنے کے بعد ہی ریکارڈنگ کرائی۔ کوہلی سے قبل سنتھ جے سوریا اور ہربھجن سنگھ مختلف ٹی وی ریالٹی شو میں ڈانسنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔