جہاز فُل ہوگیا اب جگہ نہیں، ایئر بلیو انتظامیہ نے مسافر کو واپس بھیج دیا

اسٹاف رپورٹر  اتوار 26 مئ 2019
ایک ہی خاندان کے 17 افراد عمرے پر جارہے تھے تاہم ٹکٹ کنفرم ہونے کے باوجود ایک مسافر کو واپس کردیا گیا (فوٹو: فائل)

ایک ہی خاندان کے 17 افراد عمرے پر جارہے تھے تاہم ٹکٹ کنفرم ہونے کے باوجود ایک مسافر کو واپس کردیا گیا (فوٹو: فائل)

 کراچی: ائر بلیو انتظامیہ نے جدہ کے کنفرم ٹکٹ کے حامل مسافر کو فلائٹ اوور بک ہونے کی وجہ سے سفر سے محروم کردیا۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت کے سبب نجی ایئرلائنز بھی من مانی پر اتر آئیں، اس کی تازہ مثال اتوار کے روز جناح ٹرمینل پر دیکھنے کو ملی جب نجی ائر لائن ائر بلیو نے جدہ جانے والی پرواز پی اے 170 کو اووربک کردیا اور نتیجے میں ایک مسافر کو واپس کردیا گیا جو اپنے خاندان والوں کے ساتھ باقاعدہ ٹکٹ خرید کر پرواز کے لیے آیا تھا، ایئر لائن عملے کی جانب سے وجہ بتائی گئی کہ جہاز میں جگہ نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ہی خاندان کے 17 افراد نے ٹکٹ خریدے تھے تاہم جگہ نہ ہونے کا جواز پیش کرکے ان میں سے ایک مسافر کو روک لیا گیا جس پر خاندان کے تمام افراد نے ایئر بلیو انتظامیہ کے رویے کے خلاف چیک ان کاونٹر پر احتجاج بھی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔