محمد مالک ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون تعینات

نوٹیفیکیشن جاری،عہدہ معظم جاہ انصاری کے تربیت کیلیے جانے کے بعد خالی ہوا تھا۔


Staff Reporter August 28, 2012
نوٹیفیکیشن جاری،عہدہ معظم جاہ انصاری کے تربیت کیلیے جانے کے بعد خالی ہوا تھا. فوٹو فائل

ISLAMABAD: وفاقی حکومت نے گریڈ20کے افسر محمد مالک کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ اس سے قبل اس عہدے پر تعینات معظم جاہ انصاری کو تربیت کیلیے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی بھیج دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ پولیس کے ڈی آئی جی محمد مالک کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے یہ عہدہ معظم جاہ انصاری کو چند روز قبل تربیت کیلیے بھیجے جانے کے بعد خالی ہوگیا تھا،

واضح رہے کہ انتہائی اچھی شہرت کے حامل محمد مالک مختلف عہدوں پر ایف آئی اے میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تعیناتی کے دوران انھوں نے انتہائی اہم نوعیت کے مقدمات کی تفتیش کی اور خاص طور پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف انتہائی موثر انداز میں کریک ڈائون ان کے کریڈٹ پر موجود ہے، محمد مالک کا تبادلہ چند سال قبل سندھ پولیس کردیا گیا تھا۔

جہاں وہ ایس ایس پی لائسنس برانچ اور ڈی آئی جی کے عہدوں پر تعینات رہے، ذرائع کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب ایف آئی اے کراچی این آئی سی ایل کرپشن کیس سمیت انتہائی اہم نوعیت کے کرپشن کیسز کی تفتیش میںمصروف ہے محمد مالک کی بطور ڈائریکٹر سندھ زون تعیناتی خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔